طبی سرٹیفکیٹ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - طبیب یا ڈاکٹر کا جاری کردہ صداقت نامہ جو کسی شخص کی بیماری، شفایابی، صحت مندی یا انتقال کی تصدیق کرتا ہے، میڈیکل سرٹیفیکیٹ۔ "حکومت نے طبی سرٹیفیکیٹ پر غور نہیں کیا اور مجھے پاسپورٹ دینے سے انکار کر دیا۔"      ( ١٩٩٠ء، نگار، کراچی، فروری، ١١ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'طب' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے صفت 'طبی' بنا۔ 'طبی' کے بعد انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'سرٹیفیکیٹ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٩٠ء کو"نگار، کراچی، فروری" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر